21 جون، 2022، 10:59 AM

مجمعِ جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سکریٹری جنرل کا دورۂ عراق 

مجمعِ جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سکریٹری جنرل کا دورۂ عراق 

مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام حمید شہریاری کی سربراہی میں ایک وفد عراق کے شہر سلیمانیہ پہنچے، جہاں ان کا کرد سیاسی، مذہبی اور علمی شخصیات نے پرتباک استقبال کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمعِ جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام حمید شہریاری ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سلیمانیہ عراق کے دورے پر ہیں اور اس دوران انہوں نے کردستان عراق کی مذہبی اور سیاسی شخصیات سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ دورہ عراق کی ریارستِ کردستان کی علمی، ثقافتی اور مذہبی شخصیات کی دعوت پر کیا گیا ہے اور اس دورے کے دوران، اتحاد و وحدت اور تقریبِ مذاہب سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حجۃ الاسلام شہریاری نے شہرِ سلیمانیہ پہنچنے کے بعد فرقۂ قادریہ کے سربراہ شیخ عبدالکریم قادری کسنزانی اور شیخ شمس الدین محمد نہرو قادری کسنزانی کے مزار پر حاضری بھی دی۔

مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے اسلامی اتحاد و وحدت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کی تقریب میں شیخ محمد نہرو اور شیخ مجید نے بھی خطاب کیا اور منقبت خواں حضرات نے اہل بیت (ع) کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

اس پروگرام کے بعد؛ حجۃ الاسلام شہریاری نے ریاستِ کردستان کے بعض عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں اسلامک یونیورسٹیوں اور قادریہ یونیورسٹیوں میں طلباء کا داخلہ اور اساتذہ کے تبادلے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1911274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha